Urdu attitude poetry, known as “Shayari” in its native lexicon, is a form of poetic expression that captures the essence of self-assurance, defiance, and individualism. It’s a genre that allows poets to articulate their innermost feelings and thoughts with boldness and intensity. Often characterized by a strong sense of self and a fearless voice, attitude poetry in Urdu is not just about the words used, but the emotion and conviction they carry.
This poetry style has evolved to become a medium for people to convey their personal stances and outlooks on life, love, and society. It’s a reflection of the poet’s personality, often serving as a mirror to their strength and resilience. The verses are typically concise yet powerful, making use of metaphors and similes that resonate deeply with readers, allowing them to connect with the poet’s perspective.
Here we are presenting you attitude deep urdu poetry
میرے خلاف کئی لوگ باتیں کرتے ہیں
مگر ملیں تو بڑا احترام کرتے ہیں
روٹھا ہوا ہے مجھ سے اس بات پر زمانہ
شامل نہیں ہے میری فطرت میں سر جھکانا
میری تعریف کرے یا مجھے بدنام کرے
جس نے جو بات کرنی ہے سر عام کرے
وقت کے ایک طمانچے کی دیر ہے صاحب
میری فقیری کیا، تیری بادشاہی کیا
کل تک تو آشنا تھے مگر آج غیر ہو
- دو دن میں یہ مزاج ہے آگے کی خیر ہو
سہی وقت پر کروا دینگے حدوں کا احساس
کچھ تلاب خود کو سمندر سمجھ بیٹھے ہیں
میری تو عادت ہے یوں پر تکلف ہو کر بات کرنے کی
تم نے کیوں سوچ لیا کہ تم آسمان سے اترے ہو
جو خاندانی رئیس ہیں وہ مزاج رکھتے ہیں نرم اپنا
تمہارا لہجہ بتا رہا ہے تمہاری دولت نئی نئی ہے
کچھ دیر کی خاموشی ہے پھر شور آئے گا
تمہارا وقت آیا ہے ، ہمارا دور آئے گا
شاخوں سے ٹوٹ جائیں وہ پتے نہیں ہیں ہم
آندھی سے کوئی کہہ دے کہ اوقات میں رہے
ہم نے کیا چاند کہہ دیا تم کو
آسمان پر ہی ٹک گئے تم تو
پھر ممکن نہیں ڈر ڈر جھک جاؤں میں
میرا رب بھی ایک میرا سر بھی ایک
تمہارے لشکروں کا کیا خوف
ہم تو خود اپنے ارادوں سے ڈرتے ہیں